معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1107
عَنْ فَرْوَةَ بْنِ نَوْفَلٍ، عَنْ اَبِيْهِ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ عَلِّمْنِي شَيْئًا أَقُولُهُ إِذَا أَوَيْتُ إِلَى فِرَاشِي، قَالَ: اقْرَأْ: قُلْ يَا أَيُّهَا الكَافِرُونَ فَإِنَّهَا بَرَاءَةٌ مِنَ الشِّرْكِ. (رواه الترمذى وابو داؤد والنسائى)
سورہ زلزال ، سورہ کافرون ، سورہ اخلاص
فروہ بن نوفل اپنے والد ماجد نوفل ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا مجھے کوئی ایسی چیز پڑھنے کو بتا دیجئے جس کو میں سوتے وقت بستر پر پڑھ لیا کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: "قُلْ يٰۤاَيُّهَا الْكٰفِرُوْنَ" پڑھ لیا کرو اس میں شرک سے براءت ہے۔ (جامع ترمذی، سنن ابو داؤد، سنن نسائی)
Top