معارف الحدیث - کتاب الحج - حدیث نمبر 995
عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : « أَمَرَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَقُومَ عَلَى بُدْنِهِ ، وَأَنْ أَتَصَدَّقَ بِلَحْمِهَا وَجُلُودِهَا وَأَجِلَّتِهَا ، وَأَنْ لَا أُعْطِيَ الْجَزَّارَ مِنْهَا » ، قَالَ : « نَحْنُ نُعْطِيهِ مِنْ عِنْدِنَا » (رواه البخارى ومسلم)
حجۃ الوداع یعنی رسول اللہ ﷺ کا رخصتی حج
حضرت علی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ آپ کی قربانیوں کا انتظام و انصرام کروں اور ان کا گوشت اور کھالیں اور جھولیں صدقہ کر دوں اور قصاب کو (بطور اجرت اور حق المحنت کے) ان میں سے کوئی چیز نہ دوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ: ہم ان کو اجرت الگ اپنے پاس سے دیں گے۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)
Top