معارف الحدیث - کتاب الحج - حدیث نمبر 982
عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَجَرَّدَ لِإِهْلاَلِهِ وَاغْتَسَلَ. (رواه الترمذى والدارمى)
احرام سے پہلے غسل
حضرت زید بن ثابت ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے کپڑے اتارے اور غسل فرمایا احرام باندھنے کے لیے۔ (جامع ترمذی، مسند دارمی)

تشریح
اس حدیث کی بناء پر احرام سے پہلے غسل کو سنت کہا گیا ہے، لیکن اگر کسی نے دوگانہ احرام پڑھنے کے لیے صرف وضو کر لیا تب بھی کافی ہے اور اس کا احرام صحیح ہو گا۔
Top