معارف الحدیث - کتاب الصوم - حدیث نمبر 948
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا صُمْتَ مِنَ الشَّهْرِ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ فَصُمْ ثَلاَثَ عَشْرَةَ ، وَأَرْبَعَ عَشْرَةَ ، وَخَمْسَ عَشْرَةَ. (رواه الترمذى والنسائى)
ایام بیض کے روزے
حضرت ابو ذر غفاری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ مجھ سے فرمایا کہ: اے ابو ذر! جب تم مہینے کے تین روزے رکھو تو تیرھویں، چودھویں، پندرھویں کے روزے رکھا کرو۔ (جامع ترمذی، سنن نسائی)

تشریح
(قریب قریب اسی مضمون کی ایک حدیث سنن نسائی میں حضرت ابو ہریرہ ؓ سے بھی مروی ہے، اس میں ہے کہ آپ ﷺ نے حضرت ابو ہریرہ ؓ کو بھی یہی ہدایت فرمائی تھی)۔
Top