معارف الحدیث - کتاب الصوم - حدیث نمبر 946
عَنْ حَفْصَةَ ، قَالَتْ : " أَرْبَعٌ لَمْ تَكُنْ يَدَعُهُنَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : صِيَامَ عَاشُورَاءَ ، وَالْعَشْرَ ، وَثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ، وَرَكْعَتَانِ قَبْلَ الْفَجْرِ. (رواه النسائى)
مہینہ کے تین روزوں کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کا معمول
حضرت حفصہ ؓ سے روایت ہے کہ چار چیزیں وہ ہیں جن کو رسول اللہ ﷺ کبھی نہیں چھوڑتے تھے .... (۱) عاشورا کا روزہ، (۲) عشرہ ذی الحجہ (یعنی یکم ذی الحجہ سے یوم العفرہ نویں ذی الحجہ تک) کے روازے، (۳) ہر مہینے کے تین روزے، (اور قبل فجر کی دو رکعتیں) (سنن نسائی)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ یہ چار چیزیں اگرچہ فرض یا واجب نہیں ہیں لیکن رسول اللہ ﷺ ان کا اتنا اہتمام اور ایسی پابندی فرماتے تھے کہ کبھی یہ چیزیں ترک نہیں ہوتی تھیں۔
Top