معارف الحدیث - کتاب الصوم - حدیث نمبر 935
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ثَلاَثٌ لاَ يُفْطِرْنَ الصَّائِمَ : الحِجَامَةُ ، وَالقَيْءُ ، وَالاِحْتِلاَمُ. (رواه الترمذى)
کن چیزوں سے روزہ خراب نہیں ہوتا
حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ان تین چیزوں سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ پچھنے لگوانا، قے ہو جانا اور احتلام۔ (جامع ترمذی)
Top