معارف الحدیث - کتاب الصوم - حدیث نمبر 934
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : « مَنْ نَسِيَ وَهُوَ صَائِمٌ ، فَأَكَلَ أَوْ شَرِبَ ، فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ ، فَإِنَّمَا أَطْعَمَهُ اللهُ وَسَقَاهُ » (رواه البخارى ومسلم)
کن چیزوں سے روزہ خراب نہیں ہوتا
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ: جس نے روزہ کی ھالت میں بھول کر کچھ کھا لیا یا پی لیا تو (اس سے اس کا روزہ نہیں ٹوٹا، اس لیے) وہ قاعدہ کے مطابق اپنا روزہ پورا کرے، کیوں کہ اس کو اللہ نے کھلایا اور پلایا ہے (اس نے خود ارادہ کر کے روزہ نہیں توڑا ہے، اس لیے اس کا روزہ علیٰ حالہ ہے) (صحیح بخاری و صحیح مسلم)

تشریح
بعض چیزیں ایسی ہیں جن کے بارے میں شبہ ہو سکتا ہے کہ اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہو گا، یا اس میں کچھ خرابی آ جاتی ہو گی۔ لیکن رسول اللہ ﷺ نے اپنے ارشادات یا عمل سے واضح فرما دیا کہ ان چیزوں سے روزہ میں کوئی خرابی نہیں آتی۔ اس سلسلہ میں چند حدیثیں ذیل میں پڑھئے۔
Top