معارف الحدیث - کتاب الصوم - حدیث نمبر 932
عَنْ مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةِ أَنَّهَا قَالَتْ : لِعَائِشَةَ مَا بَالُ الْحَائِضِ تَقْضِي الصَّوْمَ ، وَلَا تَقْضِي الصَّلَاةَ. قَالَتْ : « كَانَ يُصِيبُنَا ذَلِكَ ، فَنُؤْمَرُ بِقَضَاءِ الصَّوْمِ ، وَلَا نُؤْمَرُ بِقَضَاءِ الصَّلَاةِ » (رواه مسلم)
فرض روزوں کی قضا
معاذہ عدویہ (جو ایک تابعی خاتون ہیں) وہ بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے دریافت کیا کہ: یہ کیا بات ہے کہ ایام حیض میں جو روزے قضا ہوتے ہیں ان کی تو قضا ہو جاتی ہے اور جو نمازیں قجا ہوتی ہیں ان کی قضا نہیں پڑھی جاتی؟ ام المؤمنین نے فرمایا کہ: (بس اللہ و رسول کا حکم ہے) رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں جب ہم اس میں مبتلا ہوتے تھے (اور اس کی وجہ سے ان دنوں میں روزہ نماز کچھ نہیں کر سکتے تھے) تو ہم کو ان دنوں کی قضا شدہ روزے رکھنے کا حکم دیا جاتا تھا اور قضا نماز پڑھنے کی حکم نہیں دیا جاتا تھا۔ (صحیح مسلم)
Top