معارف الحدیث - کتاب الزکوٰۃ - حدیث نمبر 878
عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الصَّدَقَةُ عَلَى الْمِسْكِينِ صَدَقَةٌ ، وَهِيَ عَلَى ذِي الرَّحِمِ ثِنْتَانِ : صَدَقَةٌ وَصِلَةٌ. (رواه احمد والترمذى والنسائى وابن ماجه والدارمى)
اہل قرابت پر صدقہ کی خاص فضیلت
سلیمان بن عامر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کسی اجنبی مسکین کو اللہ کے لیے کچھ دینا صرف صدقہ ہے ار اپنے کسی عزیز قریب (ضرورت مند) کو اللہ کے لیے کچھ دینے میں دو پہلو ہیں اور دو طرح کا ثواب ہے، ایک یہ کہ وہ صدقہ ہے اور دوسرے یہ کہ وہ صلہ رحمی ہے (یعنی حق قرابت کی ادائیگی ہے) جو بجائے خود بڑی نیکی ہے۔ (مسند احمد، جامع ترمذی، سنن نسائی، ابن ماجہ، سنن دارمی)
Top