معارف الحدیث - کتاب الزکوٰۃ - حدیث نمبر 876
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ : « جُهْدُ الْمُقِلِّ ، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ » (رواه ابوداؤد)
اپنے اہل و عیال کی ضروریات پر خرچ کرنا بھی صدقہ ہے
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں عرض کیا کہ: یا رسول اللہ ﷺ! کون سا صدقہ افضل ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: وہ صدقہ افضل ترین صدقہ ہے جو غریب آدمی اپنی محنت کی کمائی سےکرے اور پہلے ان پر خرچ کرو جن کے تم ذمہ دار ہو (یعنی اپنے بیوی بچوں پر)۔ (سنن ابی داؤد)
Top