معارف الحدیث - کتاب الزکوٰۃ - حدیث نمبر 860
عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهُمْ ذَبَحُوا شَاةً ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا بَقِيَ مِنْهَا؟ قَالَتْ : مَا بَقِيَ مِنْهَا إِلاَّ كَتِفُهَا قَالَ : بَقِيَ كُلُّهَا غَيْرَ كَتِفِهَا. (رواه الترمذى)
جو راہ خدا میں خرچ کر دیا جائے وہی باقی اور کام آنے والا ہے
حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک بکری ذبح کی گئی (اور اس کا گوشت للہ تقسیم کر دیا گیا۔ رسول اللہ ﷺ تشریف لائے اور) آپ ﷺ نے دریافت فرمایا کہ: بکری میں سے کیا باقی رہا؟ حضرت عائشہؓ نے عرض کیا کہ: صرف ایک دست اس کی باقی رہی ہے (باقی سب ختم ہو گیا) آپ ﷺ نے فرمایا کہ: اس دست کے علاوہ جو للہ تقسلیم کر دیا گیا دراصل وہی سب باقی ہے اور کام آنے والا ہے (یعنی آخرت میں ان شاء اللہ اس کا اجر ملے گا)۔ (جامع ترمذی)
Top