معارف الحدیث - کتاب الزکوٰۃ - حدیث نمبر 851
عَنْ ثَوْبَانُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : « مَنْ يَكْفُلُ لِي أَنْ لَا يَسْأَلَ النَّاسَ شَيْئًا ، فأَتَكَفَّلُ لَهُ بِالْجَنَّةِ فَقَالَ ثَوْبَانُ : أَنَا ، فَكَانَ لَا يَسْأَلُ أَحَدًا شَيْئًا. (رواه ابوداؤد والنسائى)
بندوں سے سوال نہ کرنے پر جنت کی ضمانت
حضرت ثوبان ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک دن فرمایا: جو مجھ سے اس بات کا عہد کرے کہ وہ اللہ کے بندوں سے اپنی کوئی حاجت نہ مانگے گا تو میں اس کے لئے جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔ ثوبان کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: حضرت (ﷺ) میں یہ عہد کرتا ہوں .... راوی کا بیان ہے کہ اس وجہ سے حضرت ثوبان کا یہ دستور تھا وہ کسی آدمی سے کوئی چیز نہیں مانگتے تھے۔ (سنن ابی داؤد، سنن نسائی)
Top