معارف الحدیث - کتاب الزکوٰۃ - حدیث نمبر 849
عَنِ ابْنِ الْفِرَاسِيِّ ، أَنَّ الْفِرَاسِيَّ ، قَالَ قُلْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَسْأَلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : « لَا ، وَإِنْ كُنْتَ سَائِلًا لَا بُدَّ ، فَاسْأَلِ الصَّالِحِينَ » (رواه ابوداؤد والنسائى)
اگر سوال کرنا ناگزیر ہو تو اللہ کے نیک بندوں سے کیا جائے
ابن الفراسی تابعی اپنے والد فراسی سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا کہ: میں اپنی ضرورت کے لیے لوگوں سے سوال کر سکتا ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: (جہاں تک ہو سکے) سوال نہ کرو، اور اگر تم سوال کے لیے مجبور ہی ہو جاؤ تو اللہ کے نیک بندوں سے سوال کرو۔ (سنن ابی داؤد، سنن نسائی)
Top