معارف الحدیث - کتاب الزکوٰۃ - حدیث نمبر 846
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ « مَنْ سَأَلَ النَّاسَ أَمْوَالَهُمْ تَكَثُّرًا ، فَإِنَّمَا يَسْأَلُ جَمْرًا فَلْيَسْتَقِلَّ أَوْ لِيَسْتَكْثِرْ » (رواه مسلم)
کن حالات میں سوال کرنے کی اجازت ہے اور کن حالات میں ممانعت
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو کوئی (حاجت سے مجبور ہو کر نہیں بلکہ) زیادہ مال حاصل کرنے کے لیے لوگوں سے مانگتا ہے تو وہ درحقیقت اجپنے لیے جہنم کا انگارہ مانگتا ہے (یعنی جو کچھ اس طرح سوال کر کے وہ حاصل کرے گا وہ آخرت میں اس کے لیے دوزخ کا انگارہ بن جائے گا) ...... اب خواہ اس میں کمی کرے، یا زیادتی کرے۔ (صحیح مسلم)
Top