معارف الحدیث - کتاب الزکوٰۃ - حدیث نمبر 831
عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ"يَأْمُرُنَا أَنْ نُخْرِجَ الصَّدَقَةَ مِنَ الَّذِي نُعِدُّ لِلْبَيْعِ". (رواه ابوداؤد)
اموالِ تجارت پر زکوٰۃ
حضرت سمرہ بن جندب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا ہم کو حکم تھا کہ ہم ہر اس چیز میں زکوٰۃ نکالیں جو ہم نے بیع و فروخت (یعنی تجارت) کے لیے مہیا کی ہو۔ (سنن ابی داؤد)

تشریح
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آدمی جس مال کی بھی تجارت اور سودا گری کرے اس پر زکوٰۃ واجب ہوگی۔
Top