معارف الحدیث - کتاب الصلوٰۃ - حدیث نمبر 807
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى جَنَازَةٍ ، قَالَ : « اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا ، وَمَيِّتِنَا ، وَصَغِيرِنَا ، وَكَبِيرِنَا ، وَذَكَرِنَا وَأُنْثَانَا ، وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا ، اللَّهُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِيمَانِ ، وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِسْلَامِ ، اللَّهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُ ، وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَهُ » (رواه احمد وابوداؤد والترمذى وابن ماجه)
نماز جنازہ اور میت کے لئے دعا
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب کسی جنازے پر نماز پڑھتے تھے تو اس میں یوں دعا کرتے تھے۔ " اے اللہ! ہمارے زندوں کی اور ہمارے مردوں کی، حاضروں کی اور غائبوں کی، چھوٹوں کی اور بڑوں کی، مردوں کی اور عورتوں کی سب کی مغفرت فرما، اے اللہ! جس کو تو ہم میں سے زندہ رکھے اس کو اسلام پر قائم رکھ، اور جس کو اس عالم سے اٹھائے، اس کو ایمان کی حالت میں اٹھا، اے اللہ! اس میت کی موت کے اجر سے ہمیں آخرت میں محروم نہ رکھ، اور اس دنیا میں اس کے بعد ہمیں کسی فتنہ اور آزمائش میں نہ ڈال "۔ (مسند احمد، سنن ابی داؤد، جامع ترمذی، سنن ابن ماجہ)
Top