معارف الحدیث - کتاب الصلوٰۃ - حدیث نمبر 805
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : « إِذَا صَلَّيْتُمْ عَلَى الْمَيِّتِ ، فَأَخْلِصُوا لَهُ الدُّعَاءَ » (رواه ابوداؤد وابن ماجه)
نماز جنازہ اور میت کے لئے دعا
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم کسی میت کی نماز جنازہ پڑھو تو پورے خلوص سے اس کے لئے دعا کرو۔ (سنن ابی داؤد، سنن ابن ماجہ)

تشریح
نماز جنازہ کا اصل مقصد میت کے لئے دعا ہی ہے۔ پہلی تکبیر کےبعد اللہ کی حمد تسبیح اور دوری تکبیر کے بعد درود شریف گویا دعا ہی کی تمہید ہے۔ رسول اللہ ﷺ نماز جنازہ میں دعائیں پڑھتے تھے۔ (جو آگے درج کی جارہی ہیں) وہ سب اس موقع کے لئے بہترین دعائیں ہیں۔
Top