معارف الحدیث - کتاب الصلوٰۃ - حدیث نمبر 655
عَنْ عَائِشَةَ رَضِىَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ : قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " رَكْعَتَا الْفَجْرِ ، ‏‏‏‏‏‏خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا ". (رواه مسلم)
فجر کی سنتوں کی خاص اہمیت اور فضیلت
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: فجر کی دو رکعت سنت دنیا وما فیہا سے بہتر ہیں۔ (صحیح مسلم)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ آخرت میں فجر کی دو رکعت سنت کا جو ثواب ملنے والا ہے وہ " دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے " ان سب سے زیادہ قیمتی اور کارآمد ہے۔ دنیا وما فیہا سب فانی ہے اور ثواب آخرت باقی غیر فانی ہے۔ اس حقیقت کا پورا انکشاف بلکہ مشاہدہ ان شاء اللہ ہم سب کو آخرت میں ہو جائے گا۔
Top