معارف الحدیث - کتاب الصلوٰۃ - حدیث نمبر 564
عَنْ أَبِىْ هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : « تُوَسَّطُوا الْإِمَامَ وَسُدُّوا الْخَلَلَ » (رواه ابوداؤد)
امام کو وسط میں کھڑا ہونا چاہئے
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ: لوگو! امام کو اپنے وسط میں لو (یعنی اس طرح صف بناؤ کہ امام تمہارے درمیان میں ہو)۔ اور صفوں میں جو خلاء ہو اس کو پر کرو۔ (سنن ابی داؤد)
Top