معارف الحدیث - کتاب الصلوٰۃ - حدیث نمبر 563
عَنْ أَبُو مَالِكٍ الْأَشْعَرِيُّ قَالَ : أَلَا أُحَدِّثُكُمْ بِصَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : « أَقَامَ الصَّلَاةَ ، وَصَفَّ الرِّجَالَ وَصَفَّ خ َلْفَهُمُ الْغِلْمَانَ ، ثُمَّ صَلَّى بِهِمْ فَذَكَرَ صَلَاتَهُ » ثُمَّ قَالَ : " هَكَذَا صَلَاةُ أُمَّتِي. (رواه ابوداؤد)
صفوں کی ترتیب
حضرت ابو مالک اشعری سے روایت ہے کہ انہوں نے لوگوں سے کہا، میں تم سے رسول اللہ ﷺ کی نماز کا بیان کروں؟ پھر بیان کیا کہ آپ ﷺ نے نماز قائم فرمائی، پہلے آپ ﷺ نے مردوں کو صف بستہ کیا، ان کے پیچھے بچوں کی صف بنائی، پھر آپ ﷺ نے ان کو نماز پڑھائی، اس کے بعد فرمایا کہ یہی طریقہ ہے میری امت کی نماز کا۔ (سنن ابی داؤد)

تشریح
اس سے معلوم ہوا کہ صحیح اور مسنون طریقہ یہ ہے کہ مردوں کی صفیں آگے ہوں، اور چھوٹے بچوں کی صفیں ان کے پیچھے الگ ہوں۔ اور آگے درج ہونے والی بعض حدیثوں سے معلوم ہو گا کہ اگر عورتیں بھی شریک جماعت ہوں تو وہ چھوٹے بچوں سے بھی پیچھے کھڑی ہوں۔
Top