نماز محبوب ترین عمل
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا کہ دینی اعمال میں سے کو ن سا عمل اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب ہے …؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ٹھیک وقت پر نماز پڑھنا۔ پھر میں نے عرض کیا کہ اس کے بعد کون سا عمل زیادہ محبوب ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ماں باپ کی خدمت کرنا۔ میں نے عرض کیا کہ اس کے بعد کون سا عمل زیادہ محبوب ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا راہ خدا میں جہاد کرنا۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)
تشریح
اس حدیث میں رسول اللہ ﷺ نے والدین کی خدمت اور جہاد سے افضل اور محبوب ترین " نماز " کو بتلایا ہے، ار بلا شبہ نماز کا مقام یہی ہے۔ اور اس کی کچھ تفصیل اس ناچیز کے سالہ " حقیقت نماز " میں بھی دیکھی جا سکتی ہے۔