معارف الحدیث - کتاب الطہارت - حدیث نمبر 417
عَنْ أَبِىْ ذَرٍّ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا خَرَجَ مِنَ الْخَلَاءِ ، قَالَ : « الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنِّي الْأَذَى وَعَافَانِي » (رواه النسائى)
قضائے حاجت سے فارغ ہونے کے بعد کی دُعا
حضرت ابو ذر غفاری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب قضاء حاجت سے فارغ ہو کر بیت الخلاء سے باہر تشریف لاتے تو کہتے " الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي " الخ الخ (اس اللہ کے لئے حمد و شکر جس نے مجھ سے گندگی دور فرمائی اور مجھے عافیت بخشی)۔ (سنن نسائی)

تشریح
حضرت عائشہ ؓ کی اوپر والی حدیث سے معلوم ہوا تھا کہ آپ ﷺ بیت الخلاء سے باہر آ کر " غُفْرَانَكَ " کہتے تھے اور حضر ابو ر غفاریؓ کی اس حدیث سے یہ دوسری دعا معلوم ہوئی۔ واقعہ یہ ہے کہ مضمون کے لحاظ سے یہ دونوں دعائیں موقع کے بہت مناسب اور بر محل ہیں، اس لئے خیال یہ ہے کہ کبھی آپ ﷺ یہ کہتے ہوں گے اور کبھی وہ۔ واللہ اعلم۔
Top