معارف الحدیث - کتاب الاخلاق - حدیث نمبر 342
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ أَسِيدٍ الْحَضْرَمِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : « كَبُرَتْ خِيَانَةً أَنْ تُحَدِّثَ أَخَاكَ حَدِيثًا هُوَ لَكَ بِهِ مُصَدِّقٌ ، وَأَنْتَ لَهُ بِهِ كَاذِبٌ » (رواه ابو داؤد)
جو تمہیں سچا سمجھے اس سے جھوٹ بولنا بڑی سخت خیانت ہے
سفیان بن اسید حضرمی سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے خود سنا ہے آپ فرماتے تھے: یہ بہت بڑی خیانت ہے کہ تم اپنے بھائی سے کوئی جھوٹی بات بیانکرو، درانحالیکہ وہ تم کو اس بیان میں سچا سمجھتا ہو۔ (سنن ابی داؤد)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ جھوٹ اگرچہ بہرحال گناہ اور بہت سنگین گناہ لیکن بعض خاص صورتوں میں اس کی سنگینی اور بھی بڑھ جاتی ہے، ان ہی صورتوں مین سے ایک صورت یہ بھی ہے کہ ایک شخص تم پر پورا بھروسہ اور اعتبار کرے اور تم کو بالکل سچا سمجھے اورتم اس کو اعتبار اور حسن ظن سے ناجائز فائدہ اٹھا کر اس سے جھوٹ بولو، اور اس کو دھوکا دو۔
Top