معارف الحدیث - کتاب الاخلاق - حدیث نمبر 340
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يُطْبَعُ الْمُؤْمِنُ عَلَى الْخِلَالِ كُلِّهَا إِلَّا الْخِيَانَةَ وَالْكَذِبَ "
جھوٹ اور خیانت ایمان کے منافی ہیں
حضرت ابو امامہ باہلی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: کہ مومن کی طبیعت اور فطرت میں ہر خصلت کی گنجائش ہے، سوائے خیانت اور جھوٹ کے۔ (مسند احمد، شعب الایمان للبیہقی)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ مومن اگر واقعی مومن ہو، تو جھوٹ اور خیانت کی اس کی فطرت میں گنجائش نہیں ہو سکتی، دورسری برائیاں اور کمزوریاں اس میں ہو سکتی ہیں لیکن خیانت اور جھوٹ جیسی خالص منافقانہ عادتیں ایمان کے ساتھ جمع نہیں ہو سکتیں، پساگر کسی میں یہ بری عادتیں موجود ہوں، تو اسے سمجھنا چاہئے کہ اس کو ایمان کی حقیقت ابھی نصیب نہیں ہوئی ہے، اور اگر اپنی اس محرومی پر وہ مطمئن نہیں رہنا چاہتا ہے، تو اس کو ان خلاف ایمان عادتوں سے اپنی زندگی کو پاک رکھنا چاہئے۔
Top