معارف الحدیث - کتاب الاخلاق - حدیث نمبر 277
عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : « أَفْضَلُ الْأَعْمَالِ الْحُبُّ فِي اللَّهِ ، وَالْبُغْضُ فِي اللَّهِ » (رواه ابو داؤد)
اللہ کے لئے محبت اور اللہ کے لئے بغض و عداوت
حضرت ابوذر غفاری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بندوں کے اعمال میں اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب وہ محبت ہے جو اللہ کے لئے ہو، اور وہ بغض و عداوت ہے جو اللہ کے لئے ہو۔ (سنن ابی داؤد)

تشریح
کسی بندہ کا یہ حالہو جانا کہ وہ صرف اللہ کے لئے محبت کرے، اور اللہ ہی کے لیے کسی سے بغض رکھے، بلا شبہ بہت اونچا مقام ہے، " کتاب الایمان " میں یہ حدیث گذر چکی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت ابوذر غفاریؓ سے فرمایا، کہ ایمان کی مضبوط ترین دستاویز اللہ کے لیے محبت و تعلق جوڑنا، اور اللہ کے لیے کسی سے تعلق توڑنا ہے۔
Top