معارف الحدیث - کتاب الاخلاق - حدیث نمبر 270
عَنْ أَنَسِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ قَضَى لِأَحَدٍ مِنْ أُمَّتِي حَاجَةً يُرِيدُ أَنْ يَسُرَّهُ بِهَا فَقَدْ سَرَّنِي ، وَمَنْ سَرَّنِي فَقَدْ سَرَّ اللهَ ، وَمَنْ سَرَّ اللهَ أَدْخَلَهُ اللهُ الْجَنَّةَ " (رواه البيهقى فى شعب الايمان)
صرف احسان کرنے والوں کے ساتھ ہی احسان نہ کرو
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس کسی نے میرے کسی امتی کی کوئی حاجت پوری کر دی اُس کا دل خوش کرنے کے لئے تو اُس نے مجھے خوش کیا اور جس نے مجھے خوش کیا اُس نے میرے اللہ کو خوش کیا، اور جس نے اللہ کو خوش کیا، اللہ اُس کو جنت میں داخل فرمائے گا۔ (شعب الایمان للبیہقی)

تشریح
رسول اللہ ﷺ کو اپنے امتیوں کے ساتھ جو خاص تعلق ہے، اُس کا اندازہ اس حدیث سے بھی کیا جا سکتا ہے، اس میں فرمایا گیا ہے کہ آپ کے کسی امتی کو خوش کرنے کے لئے اس کا کوئی کام کر دینا اور اس کے ساتھ اچھا سلوک کرنا خود رسول اللہ ﷺ کو خوش کرنے والا عمل ہے، اور اس کا صلہ اللہ تعالیٰ کی خوشی اور جنت ہے۔
Top