معارف الحدیث - کتاب الاخلاق - حدیث نمبر 257
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ الصَّادِقَ الْمَصْدُوقَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " لَا تُنْزَعُ الرَّحْمَةُ إِلَّا مِنْ شَقِيٍّ " (رواه احمد والترمذى)
کسی بدبخت ہی کا دل رحم کے مادہ سے خالی ہوتا ہے
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ میں نے صادق و مصدوق سیدنا ابوالقاسم ﷺ سے سناہے، آپ ارشاد فرماتے تھے کہ نہیں نکالا جاتا رحمت کا مادہ مگر بدبخت کے دل سے۔ (مسنداحمد، جامع ترمذی)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ رحم اور ترس کے مادہ سے کسی کے دل کا بالکل خالی ہونا اس بات کی نشانی ہے کہک اللہ کے نزدیک وہ بدبخت اور بے نصیب ہے کیوں کہ کسی بدبخت ہی کا دل رحمت کے مادہ سے خالی ہوتا ہے۔
Top