معارف الحدیث - کتاب الرقاق - حدیث نمبر 208
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : « كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبِيتُ اللَّيَالِي المُتَتَابِعَةَ طَاوِيًا وَأَهْلُهُ لَا يَجِدُونَ عَشَاءً وَكَانَ أَكْثَرُ خُبْزِهِمْ خُبْزَ الشَّعِيرِ » (رواه الترمذى)
آپ ﷺ کے اور آپ کے گھر والوں کے مسلسل فاقے
حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی بہت سی راتیں پے بہ پے اس حالت میں گزرتی تھیں کہ آپ اور آپ کے گھر والے خالی پیٹ فاتے سے رہتے تھے، کیوں کہ رات کا کھانا نہیں پاتے تھے (اور جب کھاتے) تو ان کا رات کا کھانا عام طور سے بس جَو کی روٹی ہوتی تھی۔ (ترمذی)
Top