معارف الحدیث - کتاب المناقب والفضائل - حدیث نمبر 2047
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ فِتْنَةً، فَقَالَ: يُقْتَلُ هَذَا فِيهَا مَظْلُومًا يَعْنِىْ عُثْمَانَ. (رواه الترمذى)
فضائل حضرت عثمان ذو النورین
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے (ایک دن اپنے خطاب میں) ایک عظیم فتنہ کا ذکر فرمایا، اور عثمانؓ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرایا کہ یہ بندہ اس فتنہ میں مظلومیت کے ساتھ شہید ہو گا۔ (جامع ترمذی)

تشریح
حدیث کا مطلب واضح ہے یہ ارشاد بھی بلاشبہ رسول اللہ ﷺ کے معجزات میں سے ہے کہ آنحضرت ﷺ کی وفات کے چوبیس سال بعد حضرت عثمانؓ کے خلاف جو فتنہ برپا ہونے والا تھا اس فتنہ کی اور اس فتنہ کی اور اس فتنہ میں ان کی مظلومانہ شہادت کی خبر آپ ﷺ نے صحابہ کرام کو دے دی تھی، ظاہر ہے کہ آپ ﷺ کو اس کی اطلاع اللہ تعالیٰ کی وحی سے ہی ہوئی تھی۔
Top