معارف الحدیث - کتاب المناقب والفضائل - حدیث نمبر 2045
عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَا عُثْمَانُ إِنَّهُ لَعَلَّ اللَّهَ يُقَمِّصُكَ قَمِيصًا، فَإِنْ أَرَادُوكَ عَلَى خَلْعِهِ فَلاَ تَخْلَعْهُ لَهُمْ. (رواه الترمذى وابن ماجه)
فضائل حضرت عثمان ذو النورین
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے (ایک دن) عثمانؓ کو مخاطب کر کے ارشاد فرمایا اے عثمان! امید ہے کہ اللہ تعالیٰ تم کو ایک خاص قمیص پہنائے گا تو اگر لوگ اس قمیص کو تم سے اترواناچاہیں تو ان کے کہنے سے تم اس کو نہ اتارنا۔ (جامع ترمذی و سنن ابن ماجہ)

تشریح
شارحین حدیث کا اتفاق ہے کہ حضور ﷺ کے ارشاد کا مطلب یہی تھا کہ اے عثمان اللہ تعالیٰ تم کو خلافت کا خلعت عطا فرمائے گا اور پہنائے گا تو اگر لوگ تم سے اس خلعت کو اتروانا چاہیں یعنی اللہ تعالیٰ کے عطا فرمائے ہوئے منصب خلافت سے دستبردار ہو جانے کا مطالبہ کریں تو اس کو نہ ماننا۔ رسول اللہ ﷺ کی یہ ہدایت و وصیت جامع ترمذی ہی میں خود حضرت عثمان ؓ سے بھی روایت کی گئی ہے روایت کا متن یہ ہے۔
Top