معارف الحدیث - علاماتِ قیامت - حدیث نمبر 1957
عَنْ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَا بَيْنَ خَلْقِ آدَمَ إِلَى قِيَامِ السَّاعَةِ خَلْقٌ أَكْبَرُ مِنَ الدَّجَّالِ. (رواه مسلم)
قیامت کی علامات کبریٰ: آفتاب کا جانب مغرب سے طلوع، دابۃ الارض کا خروج، دجال کا فتنہ، حضرت مہدی کی آمد، حضرت مسیحؑ کا نزول
حضرت عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ فرماتے تھے کہ حضرت آدم کی پیدائش سے لے کر قیامت آنے تک کوئی امر (کوئی واقعہ اور حادثہ) دجال کے فتنہ سے بڑا اور سخت نہ ہوگا۔ (صحیح مسلم)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ حضرت آدم علیہ السّلام کی تخلیق سے اب تک اور اب سے قیامت تک اللہ کے بندوں کے لیے جو بے شمار فتنے پیدا ہوئے اور ہونگے دجال کا فتنہ ان میں سب سے عظیم و شدید ہوگا اور بندگان خدا کے لیے اس میں سخت ترین آزمائش ہوگی اللہ تعالی ایمان پر قائم رکھے اور ایمان کے ساتھ اٹھائے۔
Top