معارف الحدیث - دعوت الی الخیر امربالمعروف نہی عن المنکر - حدیث نمبر 1923
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَثَلُ الْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَثَلِ الصَّائِمِ الْقَائِمِ الْقَانِتِ بِآيَاتِ اللَّهِ لاَ يَفْتُرُ مِنْ صِيَامٍ وَلاَ صَلاَةٍ حَتَّى يَرْجِعَ الْمُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ. (رواه البخارى ومسلم)
فی سبیل اللہ جہاد و قتال اور شہادت
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ وسلم نے فرمایا کہ مجاہد فی سبیل اللہ (اللہ کے نزدیک) اس بندہ کی مانند ہے جو برابر روزے رکھتا ہو اللہ کے حضور میں کھڑے ہو کر عبادت کرتا ہو اور آیات الہی کی تلاوت کرتا ہوں اور اس روزے اور نماز سے تھک کر سستاتا نہ ہو اور جب تک گھر واپس آئے۔ (اللہ کے نزدیک اسی حال میں ہیں) (صحیح بخاری و صحیح مسلم)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ جو بندہ راہ خدا میں جہاد کے لیے گھر سے نکلا وہ گھر واپس آنے تک اللہ کے نزدیک مسلسل عبادت میں ہے اور اس عبادت گزار بندے کی طرح ہے جو مسلسل روزے رکھتا ہو اور اللہ کے حضور میں کھڑے ہو کر نماز پڑھتا ہو اور اللہ کی آیات کی تلاوت کرتا ہو۔
Top