معارف الحدیث - دعوت الی الخیر امربالمعروف نہی عن المنکر - حدیث نمبر 1907
عَنْ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَأَنْ يَهْدِيَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى يَدَيْكَ رَجُلًا خَيْرٌ لَكَ مِمَّا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ وَغَرَبَتْ» (رواه الطبرانى فى الكبير)
ہدایت و ارشاد اور دعوت الی الخیر کا اجر و ثواب
حضرت ابو رافع ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ یہ بات کہ اللہ تعالی تمہارے ہاتھ اور تمہارے ذریعہ کسی آدمی کو ہدایت دے دی تمہارے لئے اس ساری کائنات سے بہتر ہے جس پر آفتاب طلوع ہوتا ہے اور غروب ہوتا ہے۔ (معجم کبیر للطبرانی)

تشریح
ظاہر ہے کہ اس دنیا کا کوئی حصہ ایسا نہیں ہے جس پر آفتاب طلوع اور غروب نہ ہوتا ہو تو حدیث کا مطلب یہ ہوا کہ اگر اللہ تعالیٰ تمہارے ذریعہ کسی ایک آدمی کو بھی ہدایت دے دے تو یہ تمہارے حق میں اس سے بہتر اور زیادہ نفع بخش ہے کہ مشرق سے مغرب تک کی ساری دنیا تم کو مل جائے۔ اللہ تعالی ان حقائق کا یقین نصیب فرمائے اور عمل کی توفیق دے۔
Top