معارف الحدیث - کتاب العلم - حدیث نمبر 1880
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ خَرَجَ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَتَّى يَرْجِعَ. (رواه الترمذى والضياء المقدسى)
علم دین اور اس کے سیکھنے سکھانے والوں کا مرتبہ
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو بندہ علم کی طلب و تحصیل میں (گھر سے یا وطن سے) نکلا وہ اس وقت تک اللہ کے راستے میں ہیں جب تک واپس آئے۔ (جامع ترمذی مختارہ للضیاء المقدسی)۔
Top