معارف الحدیث - کتاب المعاملات - حدیث نمبر 1853
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ الْخَصْمَيْنِ يَقْعُدَانِ بَيْنَ يَدَيِ الْحَاكِمِ. (رواه احمد وابوداؤد)
قاضیوں کے لیے رہنما اصول اور ہدایات
حضرت عبداللہ بن زبیر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ مقدمہ کے دونوں فریق حاکم کے سامنے بیٹھے۔ (مسند احمد، سنن ابی داؤد)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ حاکم کو چاہیے کہ مقدمہ کے دونوں فریقوں (مدعی اور مدعا علیہ) کے ساتھ اس کا برتاؤ مساویانہ ہو کسی فریق کی کسی خصوصیت یا تعلق کی وجہ سے اس کے ساتھ ترجیحی سلوک نہ ہو قاضی کے سامنے دونوں کی نشست یکساں ہو۔
Top