معارف الحدیث - کتاب المعاملات - حدیث نمبر 1830
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ثَلاَثٌ لاَ تُرَدُّ الْوَسَائِدُ وَالدُّهْنُ وَاللَّبَنُ. (رواه الترمذى)
وہ چیزیں جن کا ہدیہ قبول ہی کرنا چاہیے
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ: تین چیزیں (بالخصوص) ایسی ہیں جن کو رد نہیں کرنا چاہئے، قبول ہی کر لینا چاہئے تکیہ اور تیل اور دودھ۔ (جامع ترمذی)

تشریح
ان تینوں چیزوں کی خصوصیت یہی ہے کہ دینے والے پر ان کا زیادہ بار نہیں پڑتا اور جس کو دی جائیں وہ ان کو استعمال کر کے ان سے فائدہ اٹھاتا ہے جس سے دینے والے کا جی خوش ہوتا ہے۔ اور بھی جو چیزیں اس حیثیت کی ہوں ان کو بھی انہی پر قیاس کر لینا چاہئے۔
Top