معارف الحدیث - کتاب المعاملات - حدیث نمبر 1829
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ عُرِضَ عَلَيْهِ رَيْحَانٌ فَلاَ يَرُدُّهُ فَإِنَّهُ خَفِيفُ الْمَحْمِلِ طَيِّبُ الرِّيحِ. (رواه مسلم)
وہ چیزیں جن کا ہدیہ قبول ہی کرنا چاہیے
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ: جس کسی کو ہدیہ کے طور پر خوشبودار پھول پیش کیا جائے تو اس کو چاہیھ کہ وہ اس کو بھی قبول ہی کرے رَد نہ کرے کیوں کہ وہ بہت ہلکی اور کم قیمت چیز ہے اور اس کی خوشبو باعثِ فرحت ہے۔ (صحیح مسلم)

تشریح
پھول جیسی کم قیمت چیز قبول کرنے سے اگر انکار کیا جائے تو اس کا بھی اندیشہ ہے کہ بےچارے پیش کرنے والے کو خیال ہو کہ میری چیز کم قیمت ہونے کی وجہ سے قبول نہیں کی گئی اور اس سے اس کی دل شکنی ہو۔ اور ترمذی کی ایک روایت میں ہے کہ "جس کو خوشبودار پھول کا ہدیہ دیا جائے وہ واپسی نہ کرے کیوں کہ خوشبودار پھول جنت کا تحفہ ہے اور صحیح بخاری میں حضرت انس ؓ کی روایت سے خود حضور ﷺ کا یہ معمول بھی منقول ہے کہ آپ ﷺ خوشبو کا ہدیہ واپس نہیں فرماتے تھے۔
Top