معارف الحدیث - کتاب المعاملات - حدیث نمبر 1757
عَنْ أَبي الْيُسْرِ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِىَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا، أَوْ وَضَعَ عَنْهُ، أَظَلَّهُ اللَّهُ فِي ظِلِّهِ» (رواه مسلم)
مالی معاملات میں دوسروں کے ساتھ نرمی اور رعایت
حضرت ابو الیسر ؓ سے روایت ہے بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ارشاد فرماتے تھے کہ جو بندہ کسی غریب تنگدست کو (جس پر اس کا قرضہ وغیرہ ہو) مہلت دے دے یا (مطالبہ کل یاجز) معاف کردے تو اللہ تعالی (قیامت کے دن) اس کو اپنے سایہ رحمت میں لے لے گا۔ (صحیح مسلم)
Top