معارف الحدیث - کتاب المعاملات والمعاشرت - حدیث نمبر 1661
عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَبِسَ جُبَّةً رُومِيَّةً ضَيِّقَةَ الكُمَّيْنِ. (رواه البخارى ومسلم)
رسول اللہ ﷺ کا لباس
حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک (دفعہ) رومی جبہ پہنا جس کی آستینیں تنگ تھی۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)

تشریح
حضرت مغیرہ ؓ کی اس حدیث کی اکثر دوسری روایتوں میں اس کو کی اس حدیث کی اکثر دوسری روایتوں میں اس کو "شامی جبہ" کہا گیا ہے۔ قرین قیاس یہ ہے کہ شام اس زمانے میں چونکہ رومی حکومت کے زیر اقتدار تھا اس لئے وہاں کی چیزوں کو رومی بھی کہہ دیا جاتا تھا اور شامی بھی! بہرحال اس حدیث سے معلوم ہو گیا کہ دوسری قوموں کے بنائے ہوئے اور دوسرے ملکوں سےا ٓئے ہوئے کپڑے استعمال کئے جا سکتے ہیں، اور خود حضور ﷺ نے استعمال فرمائے ہیں۔
Top