معارف الحدیث - کتاب المعاملات والمعاشرت - حدیث نمبر 1649
عَنْ سَمُرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْبَسُوا الثِّيَابَ الْبِيضَ، فَإِنَّهَا أَطْهَرُ، وَأَطْيَبُ وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ» (رواه احمد والترمذى والنسائى وابن ماجه)
مردوں کے لئے سفید رنگ کے کپڑے زیادہ پسندیدہ
حضرت سمرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ: سفید کپڑے پہنا کرو، وہ زیادہ پاک صاف اور نفیس ہوتے ہیں اور سفید کپڑوں ہی میں اپنے مردوں کو کفنایا کرو۔ (مسند احمد، جامع ترمذی، سنن نسائی، سنن ابن ماجہ)
Top