معارف الحدیث - کتاب المعاملات والمعاشرت - حدیث نمبر 1579
عَنْ سَفِينَةَ قَالَ أَكَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَحْمَ الْحُبَارَى. (رواه ابوداؤد)
کھانے پینے کے احکام و آداب
(رسول اللہ ﷺ کے خادم اور آزاد کردہ غلام) حضرت سفینہ ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حباریٰ پرند کا گوشت کھایا ہے۔ (سنن ابی داؤد)

تشریح
لغت کی کتابوں میں "حباری" کے ترجمے مختلف کئے گئے ہیں، بعض نے سرخاب کیا ہے اور بعض نے تغدری، بہرحال "حباری" پرندہ ہے اور معلوم ہے کہ وہ سب پرندے حلال ہیں جو ذی مخلب نہیں ہیں، یعنی جو جھپٹا مار کر پنجے سے شکار نہیں کرتے اور جو فطرت کے لحاظ سے موذی اور خبیث نہیں ہیں۔
Top