معارف الحدیث - کتاب المعاملات والمعاشرت - حدیث نمبر 1574
عَنْ مَيْمُونَةَ: أَنَّ فَأْرَةً وَقَعَتْ فِي سَمْنٍ فَمَاتَتْ، فَسُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهَا فَقَالَ: «أَلْقُوهَا وَمَا حَوْلَهَا وَكُلُوهُ» (رواه البخارى)
کھانے پینے کے احکام و آداب
حضرت میمونہ ؓ سے روایت ہے کہ گھی میں چوہا گر گیا اور مر گیا، تو رسول اللہ ﷺ سے اس بارے میں دریافت کیا گیا، آپ ﷺ نے فرمایا کہ: اس مرے ہوئے چوہے کو اور اس کے ارد گرد کے گھی کو نکا ل کر پھینک دو، اور پھر باقی گھی کو کھا لو۔ (صحیح بخاری)

تشریح
جیسا کہ آگے درج ہونے والی حدیث سے معلوم ہو گا کہ یہ حکم اس صورت میں ہے جبکہ گھی منجمد ہو، یعنی اگر منجمد نہ ہو بلکہ رقیق اور سیال ہو تو پھر وہ ساری گھی کھانے کے لائق نہیں رہے گا۔
Top