معارف الحدیث - کتاب المعاملات والمعاشرت - حدیث نمبر 1568
عَنْ جَابِرٍ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ أَكْلِ الْهِرَّةِ، وَأَكْلِ ثَمَنِهَا. (رواه ابوداؤد والترمذى)
کھانے پینے کے احکام و آداب
حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بلی کے کھانے سے منع فرمایا ہے اور اس کی قیمت کے کھانے سے بھی ممانعت فرمائی۔ (سنن ابی داؤد، جامع ترمذی)

تشریح
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بلی بھی محرمات میں سے ہے اور ہونا بھی یہی چاہئے کیوں کہ وہ بھی ایک درندہ ہے۔ نیز اسی حدیث میں بلی کی قیمت کانے سے بھی منع فرمایا گیا ہے علماء اور شارحین کے نزدیک اس کی ممانعت کا مطلب کراہت ہے۔
Top