معارف الحدیث - کتاب المعاملات والمعاشرت - حدیث نمبر 1560
عَنْ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «شَمِّتِ الْعَاطِسَ ثَلَاثًا، فَمَا زَادَ فَإِنْ شِئْتَ فَشَمِّتْهُ وَإِنْ شِئْتَ فَلَا» (رواه ابوداؤد والترمذى)
چھینکنے اور جمائی لینے کے برے میں رسول اللہ ﷺ کی ہدایات
عبید بن رفاعہ نے رسول اللہ ﷺسے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ: چھینکنے والے کو تین دفعہ تو "يَرْحَمُكَ اللهُ" کہو اور اس سے زیادہ چھینکیں آئیں تو اختیار ہے چاہے "يَرْحَمُكَ اللهُ" کہو، چاہے نہ کہو۔ (سنن ابی داؤد، جامع ترمذی)
Top