معارف الحدیث - کتاب المعاملات والمعاشرت - حدیث نمبر 1559
عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعَطَسَ رَجُلٌ عِنْدَهُ، فَقَالَ لَهُ: «يَرْحَمُكَ اللهُ» ثُمَّ عَطَسَ أُخْرَى، فَقَالَ «الرَّجُلُ مَزْكُومٌ» وفى روايةٍ للترمذى أَنَّهُ قَالَ فِى الثَّالِثَةِ أَنَّهُ مَزْكُومٌ.
چھینکنے اور جمائی لینے کے برے میں رسول اللہ ﷺ کی ہدایات
حضرت سلمہ بن الاکوع ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے ایک شخص کو چھینک آئی تو آپ ﷺ نے "يَرْحَمُكَ اللهُ" کہہ کے ان کو دعا دی، ان کو دوبارہ چھینک آئی تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ: یہ زکام میں مبتلا ہیں۔ (صحیح مسلم) (اور جامع ترمذی کی اسی حدیث کی روایت میں ہے کہ آپ ﷺ نے تیسری دفعہ چھینکنے پر یہ فرمایا تھا کہ ان کو زکام ہے)۔

تشریح
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر نزلہ زکام کی وجہ سے کسی کو بار بار چھینک آئے تو اس صورت میں ہر دفعہ " يَرْحَمُكَ اللهُ " کہنا ضروری نہیں۔ آگے درج ہونے والی حدیث میں اس بارے میں واضح ہدایت آ رہی ہے۔
Top