معارف الحدیث - کتاب المعاملات والمعاشرت - حدیث نمبر 1558
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: عَطَسَ رَجُلاَنِ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَشَمَّتَ أَحَدَهُمَا وَلَمْ يُشَمِّتِ الآخَرَ،فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، شَمَّتَّ هَذَا وَلَمْ تُشَمِّتْنِي، قَالَ: «إِنَّ هَذَا حَمِدَ اللَّهَ، وَلَمْ تَحْمَدِ اللَّهَ» (رواه البخارى ومسلم)
چھینکنے اور جمائی لینے کے برے میں رسول اللہ ﷺ کی ہدایات
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس (بیٹھے ہوئے) دو آدمیوں کو چھینک آئی تو آپ ﷺ نے ایک کو "يَرْحَمُكَ اللَّهُ" کہہ کر دعا دی اور دوسرے کو آپ ﷺ نے "يَرْحَمُكَ اللَّهُ" نہیں کہا تو اس دوسرے نے عرض کیا کہ حضرت آپ نے ان (بھائی) کو "يَرْحَمُكَ اللَّهُ" کہہ کے دعا دی اور مجھے یہ دعا نہیں دی، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایاکہ: ان (بھائی) نے "الحَمْدُ لِلَّهِ" کہا تھا اور تم نے نہیں کہا (اس لئے خود تم نے "يَرْحَمُكَ اللَّهُ" کا حق کھو دیا)۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)
Top