معارف الحدیث - کتاب المعاملات والمعاشرت - حدیث نمبر 1548
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّكَ تُدَاعِبُنَا، قَالَ: إِنِّي لاَ أَقُولُ إِلاَّ حَقًّا. (رواه الترمذى)
ظرافت و مزاح
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ صحابہ نے حضور ﷺ عرض کیا کہ رسول اللہ آپ ہم سے مزاح فرماتے ہیں؟ آپ نے ارشاد فرمایا کہ میں (مزاح میں بھی) حق ہی کہتا ہوں (یعنی اس میں کوئی بات غلط اور باطل نہیں ہوتی)۔ (جامع ترمذی)
Top