معارف الحدیث - کتاب المعاملات والمعاشرت - حدیث نمبر 1532
عَنْ ابْنِ عُمَرَ، «أَنَّ النَّبِىَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يَنَامُ إِلَّا وَالسِّوَاكُ عِنْدَهُ، فَإِذَا اسْتَيْقَظَ بَدَأَ بِالسِّوَاكِ» (رواه احمد والحاكم)
سو کے اٹھ کر مسواک کا اہتمام
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا معمول تھا کہ سونے کا ارادہ کرتے تو مسواک اپنے سرہانے رکھ لیتے، پھر جب بیدار ہوتے تو سب سے پہلے مسواک کرتے۔ (مسند احمد، مستدرک حاکم)
Top