معارف الحدیث - کتاب المعاملات والمعاشرت - حدیث نمبر 1522
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَّكِئًا عَلَى عَصًا فَقُمْنَا لَهُ فَقَالَ: «لَا تَقُومُوا كَمَا يَقُومُ الْأَعَاجِمُ، يُعَظِّمُ بَعْضُهَا بَعْضًا» (رواه ابوداؤد)
رسول اللہ ﷺ اپنے لئے تعظیمی قیام کو ناپسند فرماتے تھے
حضرت ابو امامہ باہلی ؓ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ رسول اللہ ﷺ عصا کا سہارا لیتے ہوئے باہر تشریف لائے تو ہم کھڑے ہو گئے، آپ ﷺ نے فرمایا: تم اس طرح مت کھڑے ہو جس طرح عجمی لوگ ایک دوسرے کی تعظیم کے لئے کھڑے ہو جاے ہیں۔ (سنن ابی داؤد)
Top