معارف الحدیث - کتاب المعاملات والمعاشرت - حدیث نمبر 1500
عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا دَخَلْتُمْ بَيْتًا فَسَلِّمُوا عَلَى أَهْلِهِ، فَإِذَا خَرَجْتُمْ فَأَوْدِعُوا أَهْلَهُ بِسَلَامٍ ". (رواه البيهقى فى شعب الايمان)
اپنے گھر یا کسی مجلس میں آؤ یا جاؤ تو سلام کرو
حضرت قتادہ (تابعی) سے (مرسلاً) روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم کسی گھر میں جاؤ تو گھر والوں کو سلام کرو، اور پھر جب گھر سے نکلو اور جانے لگو تو وداعی سلام کر کے نکلو۔ (شعب الایمان للبیہقی)
Top